انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی

لاہور (میڈیا 92 نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 510/14 کیس میں تین گواہان کا بیان قلمبند کر کے  ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی ایک دن کی  حاظری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ پر سماعت کی ۔ عدالت نے 510/14 میں مزید تین گواہوں  امداد علی ، سید احسن عابد اور محمد افضل کے بیانات قلمبند کر لیے ۔ ۔اس سے قبل گواہان ڈی ایس پی محمد ارشد اور کانسٹیبل نسیم کا بیان قلمبند کیا گیا ۔جے آئی ٹی کو تبدیل  کرنے کے لیے دی گئی درخواست کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر فریقین جرح کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …