ضلع کچہری کی عدالت نے کار چوری  کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا.

لاہور (میڈیا 92 نیوز)ضلع کچہری کی عدالت نے کار چوری  کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد شاہد کو 18 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔مجرم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں کار چوری کا مقدمہ درج تھا ۔عدالت نے مجرم محمد شاہد کو جرمانے اور قید کی سزا سنائی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے چوری کی گئی کار برآمد ہو چکی ہے اور ملزم اقبال جرم بھی کر چکا ہے عدالت ملزم کو قانون کے مطابق سزا کاحکم جاری کرے .

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …