ضلع کچہری کی عدالت نے بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پرسب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کی  تنخواہ بند کرنے کا حکم

لاہور (میڈیا 92 نیوز)ضلع کچہری کی عدالت نے بطور گواہ عدالت پیش نہ ہونے پرتھانہ رنگ محل کے  سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کی  تنخواہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد زبیر نے پولیس سب انسپکٹر اور اہلکار کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا  ۔عدالت نے 6 سال پرانے مقدمے میں عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔عدالت نے تھانہ رنگ محل کے سب انسپکٹر عبدالستار اور ہیڈ کانسٹیبل اسلم کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کیا ۔ عدالت نے اظہارت برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود عدالت پیش نہ ہونا افسران کی پیشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن کو مراسلہ جاری کر دیا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …