فیروز والا کچہری یا کوڑے کا ڈھیر، سائلین پریشان

(میڈیا 92 نیوز) فیروز والہ کچہری گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی جس سے وکلا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تمام ججز گندگی کے ڈھیر کے پاس ہی سماعت کرنے پر مجبور ہیں۔

صفائی کا عملہ غائب انتظامیہ بھی خاموش ہوگئی، وکلا اور سائلین نے چیف جسٹس اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
لاہور سے کئی وکلاءمقدمات کی سماعت کے لئےفیروز والہ کچہری جاتے ہیں ،جہاں ان کوگندگی کے ڈھیرسے گزر کر عدالتوںمیں جانا ہوتا ہے ،سائلین کو بھی شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ، فیروز والہ کچہری میں نہ ہی سائین اور وکلا ء کے لئے بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کے لئے صاف پانی میسر ہے ، مقدمات کی سماعت کے لئے آئے ہزاروں سائلین کو گندگی کے ڈھیر سے گزر کر مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت میں داخل ہونا ہوتا ہے۔
وکلاء اور سائلین کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر کے باعث بدبو پھیل رہی ہے جس کے باعث کئی قسم کی بیماریاںجنم لے رہی ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی صفائی نہیں کروائی جا رہی ہے ،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتوں کے اندر تک بدبو آرہی ہے ، تمام ججز اور سائلین کو سماعت کے دوران بھی مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب فیروز والہ کچہری میں سائلین کے لئے بنائی گئی کینٹین بھی گندگی کے ڈھیر کے سامنے ہی واقع ہے۔

کینٹین انتظامیہ کی ٹینٹ لگا کر گندٖگی کے ڈھیر کو الگ کیا ہوا ہے تاہم گندگی اور بدبو کے باعث سائلین مضر صحت اشیاکھانے پر مجبور ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی کینٹین کی چیکنگ نہ ہونے کے باعث کینٹین انتظامیہ سائلین کو مضر صحت اشیافروخت کر رہی ہے جس سےسائلین کئی بیمارہوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
وکلاء نے حکام اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ فیروز والہ کچہری میں گندگی کا نوٹس لیا جائے اور صفائی کا عملہ تعینات کیا جائے تاکہ ججز،وکلاء اور سائلین مزید بیماریوں میں مبتلا ہونے سےبچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …