تازہ ترینجرائم

پولیس نےسیشن کورٹ میں دو وکلا کے قتل کے ملزم کاشف راج پر درج مقدمہ درج…

لاہور(میڈیا 92 نیوز)پولیس نےسیشن کورٹ میں دو وکلا کے قتل کے ملزم کاشف راج پر درج مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا ۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر ملزم کاشف راج کو طلب کر لیا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار نے ملزم کو سماعت کے لیے طلب کیا ۔پراسیکیوشن  نے عدالت کو بتایا  کہ  سیشن کورٹ میں ملزم کی فائرنگ سے دو وکلا رانا ندیم انجم اور اویس اعوان ہلاک ہو گئے تھےملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہے .

Back to top button