انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت…

لاہور (میڈیا92 نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بازار میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑکرنے کے  ملزم محمد اکبر کی ایک لکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی ۔ ملزم کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا مقدمہ درج ہے ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ملزم کے خلاف سازش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کرے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …