تازہ ترینجرائملاھور نامہ

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(میڈیا 92 نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہرنی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت ، برکی میں شہباز کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت ، ٹاؤن شپ میں شرافت کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت ، کوٹ لکھپت میں منیر احمد کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت ، وحدت کالونی میں سجاد کے گھر سے 7لاکھ روپے مالیت ، سندر میں شکیل کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت ، ساندہ میں جمال کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت ، اکبری گیٹ میں نذیر احمد کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، شیرا کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ، ملت پارک کے علاقے میں سلیم اور فیملی سے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی ، گجر پورہ کے علاقے میں جمیل اور فیملی سے اڑھائی لاکھ ، شاہدرہ ٹاؤن میں فخر اور فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے تین ہزار روپے اور موبائل فون ، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے نوید اور اس کے دوست سے بیس ہزار روپے اور دو موبائل فونز ، جوہر ٹاؤن میں جواد سے پچپن ہزار روپے اور موبائل فون ، نیوانارکلی کے علاقے میں نذیر سے پنتیس ہزار او ر موبائل فون ، مغلپورہ میں نعمان سے دس ہزار اور موبائل فون چھین لیا سول لائن ، گلبرگ، اچھرہ اور شاہدرہ سے کاریں جبکہ شفیق آباد، ٹبی سٹی ، بھاٹی گیٹ ، ملت پارک، نواں کوٹ ، غالب مارکیٹ ، کاہنہ ، اسلام پورہ اور سندر کے علاقوں سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

Back to top button