25لاکھ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 20جائیدادیں سیل..

ملتان روڈ (میڈیا 92نیوز)محکمہ ایکسائز نےپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن میں پینتالیس جائیدادوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،ایکسائز کے انسپکٹر ارشد نے 25لاکھ پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی ملتان روڈ پر شادی ہال سمیت 20پراپرٹیاں سربمہر کردیں انسپکٹر محمد ارشدنے کہا کہ حتمی نوٹس جااری کرنے کے باوجود مالکا ن نے ٹیکس ادا نہیں کیا جس پر پراپرٹیاںسر بمپر کی گئیں جب تک مالکان ٹیکس ادا نہیں کریںگے تب تک پرپراٹیاں سیل نہیں ہو نگی.
ریجن بی کے زون سات کے ای ٹی او اخلاق رشید کی زیر نگرانی انسپکٹرز سلیم اور جعفر نے ٹیم کے ہمراہ فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے45جائیدادیں سربمہر کر دیں۔
ای ٹی او اخلاق رشید کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مالکان کے ذمے تیس لاکھ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ حتمی نوٹس جاری کرنے کے باوجود مالکان نے پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ جس کی وجہ سے جائیدادیں سیل کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …