مبینہ غفلت ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان معطل ،انکوائری کا آغاز…

لاہور(میڈیا 92 نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان پر مبینہ غفلت اور غیر مستعدی کا الزام ہے جس پر انہیں معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو اپنا مؤقف دینے کا موقع دیا جائے گا جب کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر اب تک نیب کے 85 افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر 23 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا اور 32 نیب افسران و اہلکاروں کو چھوٹی سزائیں دی گئی ہیں۔نیب اعلامیے کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔ کاشف ممتاز کو مس کنڈکٹ پر چیئرمین نیب نے تین ماہ کیلئے معطل کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ‘احتساب سب کے لیے میں خود احتسابی کا عمل بھی بہت ضروری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …