خواجہ سراٹارگٹ کلنگ کاشکار

(جرائم ڈیسک/میڈیا 92نیوز) خیبر پختوخواہ میں خواجہ سروں کی ٹارگٹ کلنگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روزضلع صوابی میں کالوخان پولیس سٹیشن کی حدود میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراامان اللہ عرف شین اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یادرہے کہ پچھلے مہینے28 تاریخ کو بھی پشاور میں بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق خواجہ سرا دانیال اپنے دوست اعزاز کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہو کر پروگرام کے لئے جارہا تھا کہ اچانک رنگ روڈ کے مقام پر نامعلوم موٹر سایئکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق 31مارچ کو بھی پشاور میں دیر سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا فاروق عرف چترالی کو چاقووں کےوار سے زخمی کیا تھا،خواجہ سرا فاروق حاجی کیمپ جارہا تھا کہ تین افراد نے اسے زبردستی گاڑی میں بیٹھانے کی کوشش کی مزاحمت پر انہوں نے چاقوں کے وار سے خواجہ سرا کو زخمی کیا اور بعد میں چلتی گاڑی سے پھینک دیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے بعدایک ملزم کو گرفتارکر لیا تھا۔
خیبر پختونخواہ ٹرانس ایکشن کمیٹی کے صدر فرزانہ جان کے مطابق سال2015تا 2016 کے دوران صوبے میں پچاس سے زائد خواجہ سروں کو قتل کیا جاچکا ہےاور یہ تمام بلاوجہ قتل کئے گئے ہیں، خواجہ سروں کے قتل میں ملوث افراد کو سزائیں نہیں دی گی جس کے باعث خواجہ سرائوں پر حملے میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …