مرید کے میں پٹواری مافیا سرگرم ، سائلین سے لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی.

مریدکے (جرائم ڈیسک/میڈیا 92نیوز)) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اقدامات کے با وجو د پٹواری مافیا نے سائلین سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچا دیا۔ ان پڑھ پٹواریوں نے پانچ پانچ پرائیویٹ منشی تعینا ت کرکے شہر کی اربوں روپے کی جائیدادوں کا ریکارڈ ان کے حوالے کر دیا۔ متعدد پٹواری کروڑوں کی جائیدادوں کے مالک بن گئے ۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل میں کمی کے لیے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر قائم کئے ۔جائیدادوں کے ریکارڈ پر خود ساختہ اعتراضات لگا کر منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں۔ شہریوںنے چیئر مین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل مریدکے کے پٹواریوں کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم دے کر شہریوں سے لوٹی ہوئی دولت بحق سرکار ضبط کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …