پٹوار سرکل اجودھیا پور کے ایکور شدہ اراضی جعلسازی سے فروخت کرنے کا انکشاف

لاہور(میڈیا 92نیوز )پٹوار سرکل اجودھیا پور کے سابق پٹواری عمر فاروق شیخ کی ملی بھگت سے جوہر ٹاﺅن کے بلاکB2میں واقع ایل ڈی اے کی ایکور شدہ اراضی جعلسازی سے فروخت کرنے کا انکشاف، ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر لاھور کو فرد ملیکت کے اجرا اور انتقال کی کے اندارج پر پابندی لگانے کیلے تحریری مراسلہ جاری کر دیا جبکہ غیر قانونی طور پر ایل ڈی اے کا ایکویر شدہ رقبہ فروخت کرنے والے ریونیو سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش بھی کر دی مزید معلوم ھوا ھے کہ پٹوار سرکل اجودھیا پوڑ جوھرٹاون کے خسرہ نمبر551،552جوکہ ایل ڈی اے کے ایوارڈ میں بھی نمایاں دیکھا جاسکتا ہے اور ایل ڈی اے کاایکور شدہ خسرہ ہے کا رقبہ بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سابق پٹواری شیخ عمر فاروق نے بیچ ڈالا ہے اور ایل ڈی اے کی ملکیت جائیداد جوکہ جوہر ٹاﺅن کے B2بلاک میں واقع ہے

اور خیابان خیرالدین سوسائٹی کےساتھ وابستہ ہے کو ایل ڈی اے کے متعلقہ پٹواری کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے جعلسازی عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع نے مزیدانکشاف کیا ہے کہ خسرہ نمبر552,551میں سینکڑوں انتقالات زائد زربیع کے درج کوتصدیق کروائے گئے ہیں جوکہ محکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق کے بھی توجہ کے حامل ہیں۔ دوسری جانب ایل ڈی اے پٹواریوں کی جانب سے کی جانے والی ساز باز کے نتیجے میں ایل ڈی اے انتہائی قیمتی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی سے محروم ہوکر قابضین کی تحویل میں جانے والی اپنی جائیداد کی منتقلی کے عمل کو روکنے میں بھی ناکام ہوچکاہے۔دوسری جانب ایل ڈی اے حکام نے ایل ڈی اے کی ایکویر شدہ زمین کی خرید فروخت کا نوٹس لے لیا ھے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاھور طاھر فاروق کو اس نمبر خسرہ کی بابت فرد کے اجرا اور انتقال کی تصدیق پر بھی فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ھے جبکہ اس غیر قانونی عمل میں واقع پٹواری شیخ عمر فاروق کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی ھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …