محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہاﺅسز پر پولیس اور دیگر محکموں کے قبضے :پی اے سی برہم

لاہور (میڈیا 92 نیوز رپورٹ ) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس قائم مقام چیئرمین میاں طارق محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ ایر یگیشن کے آڈٹ پیرے زیر بحث لائے گئے ۔اجلاس میں محکمہ کی جانب سے انکشاف کی اگیا کہ ادارے کے ریسٹ ہاﺅسز پر محکمہ پولیس اور دیگر اداروں نے عرصہ دراز سے قبضے کر رکھے ہیں نہ تو ان اداروں نے کوئی اجازت لی اور نہ ہی رینٹ ادا کررہے ہیں ،محکمے نے ہاتھ کھڑ ے کرتے ہوئے کہا کہ بااثر محکموں سے قبضے نہیں چھڑوا سکے جس پر کمیٹی نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ایریگیشن کو ہدایت دی کہ وہ ریسٹ ہاﺅسز پر ناجائز قبضوں کو فوری طور پر واگزار کرائیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور آئی جی پنجاب سے رابطے کریں اور ان محکموں سے ریکوری کریں اگر کسی محکمے کو ریسٹ ہاﺅسز چاہے تو وہ مروجہ طریقہ اپنائے ۔کمیٹی نے محکمے کی کارکردگی پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ اپنے ریسٹ ہاﺅسز کی دیکھ بھال او رحفاظت نہیں کرسکتا تو بہتر ہے کہ ایسے ریسٹ ہاﺅسز کو لیز کردیا جائے تاکہ محکمے کی آمدن میں اضافہ ہو ۔کمیٹی نے سیکرٹی ایر یگیشن کو لیز کے حوالے سے مربوط پالیسی بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں کمیٹی ممبر زمیاں اسلم اقبال ،رانا منور غوث اعظم چیلا ،اسٹنٹ سیکرٹری پی اے سی عدنان ریاض نے شرکت کی جبکہ محکمہ ایریگیشن کی نمائندگی سیکرٹری اسد اللہ خان نے کی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …