آرمی کے ریٹائرڈ53 پولیس کانسٹیبلز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں

لاہور ہائیکورٹ نے آرمی کے ریٹائرڈ53 پولیس کانسٹیبلز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں فیصلے کے لیے سکروٹنٹی کمیٹی کو بھیجوا دی عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور امین وینس نے پیش ہوکر رپورٹ جمع کروادی۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے آرمی کے ریٹائرڈ فوجی نعیم اختر سمیت 53 درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نعیم سمیت دیگر کانسٹیبل عرصہ دراز سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن محکہ کی جانب سے مستقل نہیں کیا جا رہا ہے درخواست گزاروں کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ آئی جی سمیت پولیس کے اعلی آفیسران کومتعدد بار درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو سی سی پی او لاہور امین وینس پیش ہوگئے دوران سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے ریماکس دیے کہ سی سی پی صاحب آپ کو اس وجہ بلایا گیا ہے کہ درخواستگزاروں کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان کی درخواستوں پر فیصلہ کریں سی سی پی او امین وینس نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور معملہ کا جائزہ لے رہے ہیں عدالت نے معملہ سیکروٹنی کمیٹی کو بجھواتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سن کر جائزہ لینے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …