لاہور ہائی کورٹ نے لاہور بھر کے نو گو ایریا کو ختم کرنے کے لیے درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور بھر کے نو گو ایریا کو ختم کرنے کے لیے درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کر لیا۔عدالت نے سیکورٹی کی اڑ میں نو گو ایریاز مقامات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری محمد حمید کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ
سپریم کورٹ نے 11فروری کو ایسی تمام رکاوٹیں ہتانے کا حکم دے دیا۔جس سے عوام کو تکلیف ہو۔ابھی تک سپریم کورٹ کے حکم کی مکمل تعمیل نہیں کی گئی۔درخواست گزار کے وکیل نےنشاندہی کہ گورنر ہاو¿س اور کنٹونمنٹ ایریا سمیت دیگر مقامات پر ابھی بھی نوگو ایریاز بنے ہوئے ہیں لہذا عدالت نوگو ایریا ختم کرنے کا حکم جاری کرے لہذا عدالت آئی جی پنجاب کے خلاف کاروائی کرے عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئی جی پنجاب سے 3مئی کو نوگو ایریاز کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …