پاکستان روایتی نہیں نظریاتی ملک ہے،ہماری ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: صدر پاکستان ممنون حسین

لاہور(خبر نگار/میڈیا92نیوز)صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان روایتی نہیں بلکہ نظریاتی ملک ہے مگر افسوس ہے کہ ہم سیاسی طور پر مستحکم نہیں ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مسائل آتے ہیں، دانشمند قومیں اِن کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتیں بلکہ اس بھٹی سے کندن بن کر نکلتی ہیں۔ ہمیں اپنے بے معنی اختلافات اور چھوٹے چھوٹے مسائل پر قابو پانا چاہیئے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے مسائل کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے، معاملات کو شفاف رکھا جائے اور کسی بھی سطح پر ناانصافی کا راستہ بند کر دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہونے کے لیے وسط ایشائی اور یورپی ممالک نے بھی پاکستان سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ اب ملک درست سمت میں چل پڑا ہے اس لیے پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

اس موقع پر چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …