کراچی: وزیر داخلہ نے شارع فیصل پر شہری کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

کراچی(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز) وزیر داخلہ سندھ نے شارع فیصل پر شہری کی کھلے عام ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

کراچی کے رہائشی نوجوان نے شہر کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رات کے اوقات میں کھلے عام فائرنگ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا اور اس دوران اپنا نام ’عدنان پاشا‘ بتایا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان رینٹ اے کار کا کام کرتا ہے۔

نوجوان کی ویڈیو میڈیا پر آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے حکم دیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو شہری کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …