لاہور کے داتاگنج بخش ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کروا کر قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان

لاہور کے داتاگنج بخش ٹائون میں غیرقانونی تعمیرات کروا کر قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سےرجوع کرلیاگیاچیف سیکرٹری پنجاب،منسٹروسیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب، ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن لاہور کوبھی درخواست دے دی گئی
درخواست میں دی جانے والی معلومات کے مطابق داتاگنج بخش ٹاون میں زونل آفیسر پلاننگ مہوش نعیم اور بلڈنگ انسپکٹر وحید الدین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کو مکمل کروا دیا گیا جس کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں زیڈ او پی داتا گنج بخش ٹاؤن مہوش نعیم اور وحید الدین بلڈنگ انسپکٹر کی ملی بھگت سےقومی خزانے کونقصان پہچایا جا رہاہے، غیر منظور شدہ عمارات کی پورے ٹاون میں بھرمار ہے،
کونین ز روڈ پر واقع پراپرٹی نمبر 19 کونئیز روڈ خلاف قانون اور خلاف ضابطہ تعمیر کی گی اور کھل کر سنگین تعمیراتی خلاف ورزی کی گی ، اسی طرح
برڈ ووڈ روڈ پر واقع غیرقانونی تعمیرات بھی زیڈ او پی داتا گنج بخش ٹاؤن کی نگرانی میں مکمل کروا دی گی ہے اس کےعلاوہ 38-B محسن روڈ ، یوسی 63 آفس انار کلی کے سامنے ، چوک چوبرجی اسلامک شہد والی عمارت ، اور ہجویری پلازہ چوبرجی میں بھی خلاف ضابطہ تعمیرات اعلیٰ افسران کا منہ چڑھا رہی ہیں مال روڈ پر واقع کفایت مالٹ پلازہ بھی غیرقانونی طور پر تعمیر شروع کروا رکھی ہے لارنس روڈ پر واقع 11 منزلہ پلازہ ، چوہان روڈ پر واقع غیر قانونی پلازہ ، ایمرپیس روڈ پر واقع غیرقانونی پلازہ ، 553- محسن روڈ پر واقع پراپرٹی پر بیسمنٹ سمیت پلازہ تعمیر کروایا جارہا ہے منشی ہسپتال کی بیک سائیڈ پر واقع غیرقانونی پلازہ بھی تیزی سے مکمل کروایا جارہا ہے ، 5 کوئین روڈ پر واقع غیرقانونی پلازہ ، اور چوبرجی ثریا عظیم ہسپتال کساتھ پی ایس او پمپ کساتھ اٹیچ غیر وانیا پلازہ کی تعمیر بھی خاتون زیڈ او پی مہوش نعیم کی آشیر باد سے جاری ہے

داتا گنج بخش ٹاؤن کے متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرتنویر بھی مکمل طور پر ناجائز تعمیرات کروانے میں ملوث ہوچکے ہیں ستم بلا ستم یہ کہ داتا گنج بخش ٹائون کی کرپٹ ٹیم عدالتوں میں ناجائز تعمیرات کےکیسز میں میونسپل کارپوریشن کیجانب سے عدالت میں جمع کروائےجانے والے جواب میں غلط حقائق بتا کر گمراہ کرتی ہےمہوش نعیم سمیت داتا گنج بخش ٹاون کے کرپٹ افسران کیجانب سے ناجائزہ پلازوں کی تعمیر سے متعددمسائل پیدا ہو رہے ہیں ناجائز تعمیر ہونے والے پلازوں کی تعمیر میں ٹیکس چوری کیاجاتاہے، پارکنگ اور آتشزدگی سےنمٹنے کے انتظامات بھی نہیں رکھے جاتے، مہوش نعیم اور داتا گنج ٹائون کی کرپٹ ٹیم کی وجہ سے لاہور جیسے شہر کا حسن ماند پڑ رہاہے، غیر منظور شدہ عمارات کی بھرمارہے،

Properties Data Town 14
مہوش نعیم اوربلڈنگ انسپکٹر تنویراحمد، معطل بلڈنگ انسپکٹر وحیدالدین کےذریعے معاملات طے کرکے کرپشن کی رقم وصول کرتے ہیں،
معطل بلڈنگ انسپکٹر وحیدالدین ہدایات کے باوجود میونسپل کاروپوریشن آتاہی نہیں ہے، غیر حاضری پر کاروائی سے بھی بچا ہواہے،
داتاگنج بخش ٹائون کے کرپشن ملازمین مہوش نعیم، تنویراحمداور وحیدالدین کےخلاف پیڈآایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے، شہری کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب نے فوری طور پر سکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ان غیر قانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا ، زرائع نے مزید انکشاف کیا کہ بلڈنگ انسپکٹر نعمان اشرف بھی اس غیرقانونی تعمیرات کروانے والی پڑیکٹس میں شامل ہوچکا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …