تازہ ترینکرکٹکھیل

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عماد وسیم نے لکھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہے’۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا ، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے ۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں سپورٹ کرنے پر پی سی بی اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ، میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنا فوکس کروں گا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

عماد وسیم نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز اسکور کیے۔

وہ 2017 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

Back to top button