اینٹی کرپشن پنجاب کی لاہور میں بڑی کاروائیمحکمہ آبپاشی کے ایکسئین سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیا

محکمہ آبپاشی کے ایک ایکسئین ، تین ایس ڈی او اور دو سب انجنئیرز پر مقدمہ نمبر 11/20 درج تھا ۔ گوہر نفیس

گرفتار ہونے والوں میں ایکسئین امتیاز اکبر بھٹی ،ایس ڈی اوز محمد اسلم، فرحت علی شامل ۔ ڈی جی گوہر نفیس

دو سب انجنئیرز حشمت نبی اور محمد شاھد کو بھی عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

ایس ڈی او مظفر علی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گوہر نفیس

*ملزمان نے محکمہ آبپاشی کی مشینری برانچ میں دو کروڑ چھبیس لاکھ کا جعلی ڈیزل خریدا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب *

ملزمان کو آج لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

ڈائریکٹر ویجلینس اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام عارف کیس میں اعلی عدالت خود پیش ہوئے ۔ گوہر نفیس

معاملے کی تحقیقات کےلئے ڈائریکٹر ویجلینس کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مجیب الرحمن اور مزمل امام پر مشتمل جے آئی ٹی اس کیس پر کام کر رہی تھی۔ڈی جی گوہر نفیس

ملزمان سے سرکاری خزانے کی ایک ایک روپیہ وصول کیا جائے گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بالامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ گوہر نفیس

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …