A palm

آئی پی ایل، جوا ہارنے والے 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

حیدرآباد دکن (میڈیا92نیوز ) جوئے کی لت انسان کو کہیں کا نہیں رہنے دیتی جس کا عملی مظاہرہ بھارت میں دیکھنے میں آیا جہاں انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

پنجاگٹا پولیس سٹیشن ،حیدرآباد دکن کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کو ارجن کمار یادو نامی شخص نے اطلاع دی کہ ناریل بیچنے والے اس کے چھوٹے بھائی سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے، سونوکمار اور اس کے 2 دوست سنجے یادو اور منوج ایک ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق جھارکنڈ سے تعلق رکھنے والے سونو کمار نے آئی پی ایل میں جوا ہارنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ بہت بڑی رقم اڑانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس وقت اس نے باتھ روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کی تب اس کے دیگر دونوں روم میٹ کام پر گئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …