عمر شیخ فارمولا لاگو

لاہور (کرائم رپورٹر) عمر شیخ فارمولا لاگو ہونے سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ ماہ اکتوبر میں سنگین وارداتوں میں ملوث 119 گینگز کے 283 ممبران کو گرفتار کرکے ان سے ساڑھے 03 کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کروائی گئی۔ ملزمان سے 36 کار، 382 موٹرسائیکل اور 29 دیگر وہیکلز بھی برآمد کروائی گئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش 618 سے زائد سنگین وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ اغوا برائے تاوان کی دھمکیوں پر دونوں ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ قبضوں کے مقدمات میں لینڈ مافیاز کے عرصہ دراز سے مفرور تمام اشتہاری ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ سنگین جرائم میں ملوث 1129 اشتہاری ملزمان اور عرصہ دراز سے مفرور 366 عدالتی اشتہاری اور 315 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ماہ اکتوبر میں اندھے قتل کے 11 مقدمات ٹریس کئے گئے جبکہ ڈکیتی و راہزنی کی 27 وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر ہوائی فائزنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور اسلحہ کی نمائش والوں کےخلاف231 مقدمات درج کروائے گئے اورمنشیات کے کاروبار میں ملوث 630 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف زیرہ ٹولرنس ہے اس ضمن میں ماہ اکتوبر میں پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 34 ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ قمار بازی پر 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 100 سو زائد ملزمان کوحراست میں لیا گیا ہے۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ بھتہ خوروں اور نقص امن کا باعث بننے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔محمد عمرشیخ نے ڈویڑنل ایس پیز ، سی آئی اے اور کار لفٹنگ سیل کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …