اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

اینٹی کرپشن پنجاب کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ،کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار۔

لاہور۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں ہیں ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے قبضہ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے چوالیس کروڑ روپے سے زائد بارہ سو کنال زرعی سرکاری اراضی واگزار کر لی گئی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے قبضہ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے چک کوڑا خان کے علاقے سے تقریبا 23 کروڑ روپے مالیت کی 544 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ موضع راکھ جدید سے 15 کروڑ روپے مالیت کی 400کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔ چک سرائے سے ایک کروڑ مالیت کی 200 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ جبکہ روجھان کے علاقے سے 96 لاکھ روپے مالیت کی 96 کنال زمین واگزار کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ واگزار کرائی گئی تمام اراضی متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔دوبارہ قبضہ کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …