انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم بھی ارطغرل غازی سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم بھی مشہور ترکش ڈرامے ارطغرل غازی سے ہمت اور حوصلہ لینے لگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوگا جو ارطغرل غازی ڈرامہ نہ دیکھ رہا ہو۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود کھلاڑی کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اظہر علی نے کہا کہ اسد شفیق کی اور اپنی فارم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں، ضرورت پڑنے پر قبل از وقت کھیل شروع کرنے کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے موسم کرکٹ کے لیے سازگار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز سمیت کسی ٹیم کی بیٹنگ میں تسلسل نہیں ہے، میچ میں جو سیٹ ہوجائے رنز کرتا ہے، تنقید کرنے والوں کی اپنی رائے ہے۔
بیرون ملک سے چینی منگوانے پر ٹیکسز ختم، لیکن مقدار کتنی مقرر کی گئی؟ نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی اور دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا جس کے باعث انگلینڈ کی برتری بھی برقرار رہی جبکہ تیسرا میچ کل سے ساﺅتھمپٹن میں شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …