عدالتی حکم پر پب جی گیم کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا

ہائیکورٹ نے پب جی گیم کو بحال کردیا ہے اورپب جی پرپابندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرلی ہے۔پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پرپابندی عائد کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم کو بحال کرتے ہوئےپب جی پرپابندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرلی ہے۔عدالت تفصیلی فیصلےمیں پی ٹی اے کیلئے ہدایات جاری کرےگی۔جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جسٹس عامر فاروق نے یکم جولائی کو پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے گیم کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پاکستان میں گیم چلانے والی کمپنی اور گیم کے کھلاڑیوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ وہ نیشنل چیمپین شپ جیت چکے ہیں اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے چاہتےہیں،اس لئے پابندی ختم کی جائے۔

ویڈیو دیکھیں

کمپنی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اِن کو سننے بغیر پی ٹی اے نے پابندی عائد کی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے سے تفصیلی جواب مانگا تھا۔ پی ٹی اے کا موقف تھا کہ اس گیم کی وجہ سے خودکشیوں کورجحان بڑھ رہا ہے اورلاہور پولیس کی رپورٹ کا حوالے بھی دیاگیا تھا۔ پی ٹی اے نےگیم میں موجود کچھ مذہبی معاملات کا حوالہ بھی دیا تھا اوراِن کو بنیاد بناکر پابندی لگائی ہے۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کی رپورٹ پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھااورکہا گیا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے حقائق نہیں بتائے جارہے۔

عدالت نے مزید ہدایت دی تھیں کہ درخواست گزار اور متعلقہ فریق اس کو سننے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے اور پہلے انھیں سنا جائے۔ اس دوران 9 جولائی کو پی ٹی اے میں سماعت ہوئی تھی جب میں پب جی کے کھلاڑی اور دیگر متعلق فریق پیش ہوئے تھے تاہم فریقین نے پی ٹی اے کے اقدامات پر مطمئن نہیں تھے۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے9 جولائی کی سماعت کا فیصلہ سنایا تھا اور پب جی پر پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نےبھی شرکت کی تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔ پب جی انتظامیہ سے سیشنز، پاکستان میں استمعال کنندگان کی تعداد پوچھی گئی تھی۔

پی ٹی اے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …