وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا

لاہور: لیجنڈری فاسٹ بولر اور سابق کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان وقار یونس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کسی نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نازیبا ویڈیو کو لائک کیا ہوا تھا جو میرے اور اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ بات ہے، یہ اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے لہذا میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔وقار یونس نے کہا کہ اس واقعہ کہ بعد مجھے مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے، اگر کسی کو میرے اس فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …