کورونافنڈز کی تقسیم کے حوالے سے یہ اہم کام کیا جائے،وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کوہدایات

اسلام آباد (میڑیا92آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے بارے عوام کو موثر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین اس پروگرام سے استفادہ کرسکیں۔ یہ ہدایت انہوں نے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے دیں جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے احساس کے تحت دیگر پروگراموں کی پیش رفت پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت عوام خصوصاً کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پرخوشی ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظِ خاطر لائے بغیر ملک کے دور دراز علاقوں میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے عوام کو موثر طریقے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …