پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ،تعداد 6505 ہو گئی، 124 افراد جاں بحق

اسلام آباد (میڑیا92 آن لا ئن )ملک بھر میں مزید 520 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6505 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 4736 ہے جب کہ 1645 مریض صحت یاب اور 124 جاں بحق ہوئے ہیں۔

وطن واپس آنے والے پاکستانی کس طرح قرنطینہ میں رہنا ہو گا اور خرچہ کون دے گا؟ وفاحکومت نے پالیسی بدل دی

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 912، بلوچستان میں 280 ،گلگت بلتستان میں 237، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے جو ملک میں ایک دن میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ سندھ 41، پنجاب 34، خیبر پختونخوا 42، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ،3،3 جب کہ اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …