کوروناوائرس سے بچاوَ،لاہور ہائیکورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ،جسٹس امیر بھٹی کمیٹی کے فوکل پرسن مقرر

لاہور(میڈیا 92 آن لائن)
کوروناوائرس سے بچاوَکے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی کمیٹی کے فوکل پرسن مقررکر دیئے گئے ،چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹس عامر محمود، جسٹس اسجد جاوید گھرال اور سیشن جج لاہور بھی کمیٹی کے ارکان مقررکردیئے گئے جبکہ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوکرائسز مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے گی،کمیٹی پنجاب کی عدالتوں کےلئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …