پی ایس ایل میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کو دستبرداری کی پیشکش اور کرکٹرز کی واپس جانے کی خبریں، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم انتظامیہ کی وضاحت بھی آگئی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کھیلنے والی ٹیمز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے کی پیشکش کردی

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ انکی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ ادھوری چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

خبر رساں ایجنسی آئی این پی کے مطابق پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ ٹورنامنٹ دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ، احتیاطی تدابیر اور ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں۔ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے، کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی کی پیشکش پر کچھ کھلاڑیوں نے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔کرونا وائرس کے پیش نظر سپر لیگ کیلئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فری ہینڈ ملنے کے بعد انہوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں، پشاور زلمی کے لیونگسٹن، ڈاوسن، کارلوس بریتھ ویٹ کی واپسی ہو گی۔ پشاور زلمی کے ہی گریگری اور ٹام بینٹن بھی واپس جانے والوں میں شامل ہیں جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔

ایجنسی ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا تھا اور اس حوالے سے تمام فرنچائزز کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ انکی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ ادھوری چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …