کورونا وائرس، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا

سڈنی:کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشات کے پیش نظر آسٹریلیا میں جاری کینگروز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل چیپل ہیڈلی سیریز ٹرافی کے میچز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے ۔سڈنی کے مقام پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کسی تماشائی کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کے مطابق یہ فیصلہ سڈنی کرکٹ گرانڈ میں افتتاحی میچ کے آغاز سے چند گھنٹوں پہلے کیا گیا۔ چیپل ہیڈلی سیریز ٹرافی کے بقیہ دو میچز میں بھی سٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ کو سڈنی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو ہوبارٹ میں شیڈول ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …