”جو کھلاڑی جانا چاہتا ہے چلا جائے لیکن ۔۔۔“کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور :کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیاہے اور تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپسی کا آپشن دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ چھوڑنے کا اختیار دے دیاہے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی لیگ سے الگ ہونے کی اجازت دے دی ہے ، یعنی جو کھلاڑی جانا چاہتا ہے چلا جائے ، میچز شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے تمام فرانچائزز کو آگاہ کر دیاہے ، انگلینڈ کے کھلاڑی واپس جا رہے ہیں ، فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈر سے کھلاڑی واپس جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز خالی سٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کردیا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ سمیت آئندہ ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے ، ہم میچز کروارہے ہیں لیکن مزید رسک نہیں لے سکتے۔سندھ حکومت نے کہا ہے کہ خطرناک صورتحال سے بچنے کیلئے کراچی میں پی ایس ایل کے باقی شیڈول میچز بند سٹیڈیم میں ہوں گے، کمشنر کراچی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن شائقین کرکٹ نے ٹکٹ خرید لیے ہیں انہیں آگاہ کردیا جائے اور ہدایت کی جائے کہ وہ گھروں میں بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …