”میں نے ویڈیو دیکھتے ہی یاسر شاہ اور حسن علی کو اپنے پاس بلایا اور۔۔۔“ غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے انکشاف کر دیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور باﺅلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوس امنے آنے کے بعد یاسر شاہ اور حسن علی کو بلا کر ان کی خوب سرزنش کی اور واضح کر دیا ہے کہ ایسی حرکات کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم نے بتایا کہ ”میں نے جیسے ہی ویڈیو دیکھے تو ان دونوں کو بلا کر خوب سرزنش کی جس پر دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلط کام کیا ہے۔ ایسے روئیے ہمارے معاشرے اور ثقافت کے خلاف ہیں جنہیں کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جا سکتا، ہم اب ٹورنامنٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔“

واضح رہے کہ چند روز قبل یاسر شاہ اور حسن علی کی ٹریننگ سیشن کے دوران غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی گئی اور دونوں کیخلاف ہی ایکشن لئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …