کراچی میں شیڈول بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ میچ ہوں گے یا نہیں؟ وسیم خان نے بتا دیا

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کو منسوخ یا منتقل کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نہ کوئی فیصلہ کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ انسانی زندگی کرکٹ سے پہلے ہے اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہم کراچی والوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کا خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کیخلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول واحد ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کو کسی اور شہر منتقل کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان کپ کا معاملہ بھی زیر غور ہے اور یہ ایسے معاملات ہیں جن کے بارے میں اگلے 24 گھنٹوں میں غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …