پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان پی سی بی

کراچی :پی سی بی نے بارشوں کی وجہ سے پی ایس ایل کے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ پی ایس ایل میچز کراچی منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے،کسی شہر کا میچ کہیں اور منتقل نہیں کیا جا رہا ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کل سے راولپنڈی اور لاہور میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھی کہ بارشوں کی وجہ سے راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کئے جارہے ہیں تاہم ترجمان پی سی بی نے ان خبروںکی تردید کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …