”میں بھی ٹیکس دینے کیلئے تیار ہوں “ڈیرن سمی نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی تو آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی ، کپتان ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے ملاقات کی جس دوران ڈیرن سیمی کو پاکستان کی شہریت ملنے پر مبارک باد دی اور یسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی نے خوشگوار ماحول میں پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی پاکستان میں ٹیکس دینے کیلئے تیار ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان ہنس پڑے اور بولے کہ آپ کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ڈیرن سیمی کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ پر بھی بات چیت کی اور پشاور زلمی کے کپتان کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کا بھی کرکٹ بحالی میں اہم کردار ہے ، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بحال کر دی ہیں ، سیمی پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندہوئے ۔ عمران خان نے پاکستان سپرلیگ کو کاکامیاب ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلے پی ایس ایل ایسا نہیں تھا جو کہ اب ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …