ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری میچ منسوخ کر دیا گیا

سڈنی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 151 رنز کاہدف دیا ۔ ہدف کے بعد وقفے کے دوران بارش شروع ہو گئی تاہم میچ کو شروع کرنے کیلئے بارش کے تھمنے کا انتظار کیا گیا لیکن بارش کے نہ رکنے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیاہے ۔

تھائی لینڈ کی” ناٹاکان چھانٹن “ نے دس چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگ کھلی اور پہلے نمبر پر رہیں ان کے بعد ” ناٹایا “ نے 44 ، چانیدا نے 20 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ ، انعم امین اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھایا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم ٹی ٹویٹنی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں چار میں سے صرف ایک میچ میں کامیاب حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔جویریہ خان کا کہناتھا کہ ہم نے کافی غلطیاں کی ہیں لیکن ہمارے لیے یہ مثبت ٹورنامنٹ تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …