کوہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم

کرائسسٹ چرچ: بھارتی کپتان ویرات کوہلی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم ہوگئے اور اسے کھری کھری سنا دیں۔

میزبان کپتان کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی نے جارحانہ انداز میں اشارہ کیا تھا، جب اس بارے میں کیوی قائد سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں، تاہم جب ویرات کوہلی سے اس بارے میں ایک مقامی صحافی نے سوال کیا تو وہ غصے میں آگئے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے خود جواب تلاش کرو، پھر مجھ سے سوال کرنا، میں ادھورے سوالوں کا جواب نہیں دیتا، اگر تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہوتو یہ اس کے لیے مناسب جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …