فیس بک کی ٹیم کا دورہ پاکستان، اتفاق ہوگیا

اسلام آباد فیس بک کی ٹیم نے سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیس بک کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹرکی ٹیم نے امبرہاکس کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا سے ملاقات میں سائبرکرائم سے متعلق فیس بک کا ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔سائبرکرائم ونگ کے سربراہ احسان صادق نے سائبرکرائم کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، فیس بک ٹیم نے سائبرکرائم ونگ کے افسروں کوسوشل میڈیا تکنیک اورٹرینڈ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرنے کی پیشکش کی اوراس بات پربھی اتفاق ہوا کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے چاروں صوبوں سے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کارافسرکے طورپرخدمات سرانجام دے گا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ سے رابطہ بڑھانے اورفیس بک کی پالیسی کے مطابق سائبرکرائم کی روک تھام میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …