ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

سڈنی وویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر تھائی لینڈ کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز بنائے جس میں ” ناٹاکان چھانٹن “ نے دس چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگ کھلی اور پہلے نمبر پر رہیں ان کے بعد ” ناٹایا “ نے 44 ، چانیدا نے 20 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ ، انعم امین اور ندا ڈار نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھایا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم ٹی ٹویٹنی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …