ایک میچ میں مصباح الحق سلو کھیلے تو یونس خان نے شکوہ کیا لیکن پھر مصباح الحق نے کیا جواب دیا ؟محمد یوسف نے انکشاف کردیا

کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ ایک میچ میں مصباح الحق سلو کھیلے تو یونس خان نے شکوہ کیا جس پر مصباح الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی پچھلے میچ میں سلوکھیلے تھے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو یونس خان سے پرابلم تھی اس لیے انہوں نے لڑکوں کو جمع کیا اور یونس کے خلاف لابنگ کی ۔محمد یوسف نے بتا یا کہ یونس خان لڑکوں پر سختی کرتا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ وہ ایسا کر کے درست کرتا تھا ،میں نے کبھی یونس کے خلاف سازش نہیں کی اور نہ ہی یونس نے کبھی میرے ساتھ بدتمیزی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ مجھے اور یونس خان کو بین کیوں کیا گیا حالانکہ ہم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سریز جیت کر آرہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …