محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کردی ،پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے ہفتہ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس سے پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم بدھ 4 مارچ سے وسطی اور بالائی پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔بارش سے لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …