شین واٹسن نے کامران اکمل کا چھکوں کا ریکارڈ توڑ

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر شین واٹسن نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو چھکا جڑتے ہی واٹسن نے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کے 73 سکسرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ پی ایس ایل کے چاروں گذشتہ ایڈیشنز کا حصہ رہے مگر بہترین پرفارمنس 2019 میں سامنے آئی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو پہلی بار چیمپئن بننے میں مدد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …