پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے کس بھارتی شخصیت کی لاکھوں روپوں کے عوض خدمات لی گئیں ؟سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی جہاں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماءباندھ دیا تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ایسا دعویٰ سامنے آ گیاہے کہ پاکستانی عوام کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں ۔

ضرور پڑھیں: پی ایس ایل سیزن5، فردوس عاشق اعوان نے غیرملکی کھلاڑیوں کو کیاکہہ کر پکارا؟

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اور فلم ساز” فرقان صدیقی “ نے ٹویٹر پر پی ایل کی تقریب سے ایک تصویر لیتے ہوئے شیئر کی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ”پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی ڈائریکٹر ”شبرا بھردواج“ کو پی سی بی کی جانب سے معاوضہ دیا گیا ، ہمارے پاس یہاں مقامی لوگ موجود ہیں جوکہ اس سے بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اور پھر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ٹیلنٹ کام نہ ہونے کے باعث ختم نہیں ہونا چاہیے۔“

ضرور پڑھیں: دس گنا زائد بجلی محفوظ کرنے والا کپیسٹر تیار

فرقان صدیقی کے ٹویٹر پاک سر زمین پارٹی کے جنرل سیکریٹر ” رضا ہارون “ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” یار فرقان بھائی کیا واقعی ہی اس کام کیلئے پیسے دیئے گئے ؟“

ضرور پڑھیں: پی ایس ایل افتتاحی تقریب؛ فنکاروں کے جوش اورخوشی سے بھرپورپیغامات

فرقان صدیقی نے رضا ہارون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انہیں لاکھوں روپے کی بھاری رقم دی گئی “۔

ضرور پڑھیں:عمر اکمل نے پھر اپنے پاؤں پر کلہاڑی دے ماری

رفیق صدیقی نے رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ” فرقان بھائی ابھی تو اندر اور بھی بہت خبریں ہیں “۔

ضرور پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

فرقان صدیقی نے کہا کہ ” میرے پیارے میں جانتا ہوں ، یہ تو اوپر اوپر کی بات ہے بس “۔

ضرور پڑھیں: حالیہ سروے میں پاکستانی نظام تعلیم کی خامیوں کی نشاندہی

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے عائشہ نامی صارف نے کہا کہ ” لیکن اس خاتون نے مکمل طورپر فلاپ کام کیا ، مکمل بے رنگ تھا ۔“

ضرور پڑھیں: حکومت سندھ نے کراچی سرکلر ریلوے بحالی منصوبہ سپریم کورٹ میں پیش کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کرکٹرز اور اداکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …