فواد چوہدری کی شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پرکڑی تنقید

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)وفاقی وزیربرائے سانس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔

نجی چینل کے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔

ضرورپڑھیں:ایف اے ٹی ایف 13 نکات پر عمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پر رضامند

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں لیکن وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …