ایف اے ٹی ایف 13 نکات پر عمل درآمد کیلیے جون تک مہلت دینے پر رضامند

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کردی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہوگا۔

ضرورپڑھیں:لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے خالی 114 آسامیوں پر نئی بھرتیاں

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:عوام کا بس چلے تو تھر میں بچوں کے قاتلوں کو عبرت کا نشان بنا دیں،فردوس عاشق

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …