لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے خالی 114 آسامیوں پر نئی بھرتیاں

لاہور (افضل سیال ) لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے خالی114 مختلف کیٹیگریز میں پروفیسرز,ایسوسی ایٹ پروفیسرز,اسسٹنٹ پروفیسرز,لیکچرارز ,چیف سکیورٹی آفیسر سمیت سنیر مینجر کی تعیناتی کا سلسلہ مکمل ہو گیا.
یہ آسامیاں سال ہا سال سے مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے خالی تھیں
پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے بطور وائس چانسلر اپنی مستقل تعیناتی کے بعد سب سے خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کیں اور 6 ماہ کے عرصے میں تمام مراحل کو مکمل کیا گا گیا
اسی حوالےسے آفر لیٹر دینے کی تقریب لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس میں 9 پروفیسرز,1 TTS پروفیسر, 13 ایسوسی ایٹ پروفیسرز, 16 ایسوسی ایٹ پروفیسرز TTS
,17 اسسٹنٹ پروفیسرز جن میں 4 جھنگ کیمپس, 53 لیکچرارز جن میں 15 جھنگ کیمپس, لاھور کے مین کیمپس کے لئے چیف سکیورٹی آفیسر سمیت سنیر مینجر ,چیف ایکویپمنٹ مینجر اور 2 لیب انجینئرز کو آفر لیٹر دیے گئے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی گئی ہیں اور میں امید کرتی ہوں کہ آنے والی نئی فیکلٹی لاھور کالج براے خواتین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی اور خصوصی طور پر تحقیق پر توجہ دے گی تا کہ یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم خواتین اور سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.
تقریب کے اختتام پر تمام نے آنے والے فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نیک نیتی اور پوری ایمانداری کے ساتھ یونیورسٹی اور بلخصوص پاکستان کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …