عدلیہ مخالف تقاریر کا الزام؛وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست مسترد

لاہور(میڈیا 92نیوز آن لائن)ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے وزیر اعظم عمران خان خلاف کے توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض ختم کرنے اور اسے قابل سماعت قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

ضرورپڑھیں:16 ٹینکوں سے ’دل‘ بنا کر، روسی فوجی کا محبوبہ کو شادی کا پیغام

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موفق اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے 18 نومبر2019 کی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ عمران خان کی مذکورہ تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ اس لئے عدالت سے قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کو مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …