کورونا وائرس ،پاکستانی والدین کا سرکاری بریفنگ لینے سے انکار

اسلام آباد (میڈیا 92نیوز آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی بریفنگ پر والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بریفنگ لینے سے انکار کردیا اور بعد میں مارگلا روڈ ظفر چوک پردھرنا دیدیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین او پی ایف بوائز کالج اسلام آباد کو بریفنگ دی، والدین کا موقف تھا کہ تین دن میں بچے واپس ورنہ وزارتوں کے سامنے احتجاج ہوگا، والدین نے حکومت کوالٹی میٹم دے دیا، والدین بے قابو ہوگئے اور اسٹیج پر آگئے۔

ضرورپڑھیں:کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ

زلفی بخاری نے کہاکہ حکومت کو ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین کی پریشانی کا بخوبی احساس ہے،حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے، ہم نے اپنے ان طلباء اور قوم کو بھی محفوظ رکھنا ہے، ہم اگر فیصلہ کر لیں تو طلبا فوری واپس آ سکتے ہیں روس میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صحت کے چینی کمیشن نے بتایا کہ منگل کے روز 136 افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح ہلاکتیں 2004 ہو گئی ہیں، دوسری جانب ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر آج سے عارضی پابندی عائد کردی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔ وسطی امریکی ملک ہونڈراس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے،جنوبی کوریا نے نوول کرونا وائرس کے مزید20کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد یہ تعداد 51ہو گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پی ایس ایل سے پہلے ہی اینٹی کرپشن قانون کا بم پھٹ گیا، عمراکمل باہر

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھانوم گریبیس نے چینی ہسپتال کے سربراہ کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے جو کہ ایک روز قبل ووہان میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …