پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

کراچی(میڈیا 92نیوز آن لائن)پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہونگے جب کہ صرف پہلا میچ کھیلنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈکی ہی شرکت یقینی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اگلے روز میچ کھیلنے والی ٹیموں کیلیے تقریب میں آنا ممکن نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائیگی، اس میں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار فن کا مظاہرہ کرینگے،آفیشل ترانہ گانے والے چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی موجود ہونگے،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے گلاسگو اوپن میں سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

ذرائع نے بتایا کہ تقریب پر21 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اس سے قبل جو کمپنی انعقاد کرتی تھی رواں برس اسے ذمہ داری نہیں سونپی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ چند روز سے تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے، ساؤنڈ سسٹم کو تقریباً روز ہی چیک کیا جاتا ہے۔

پہلے روز دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا،ان دونوں ٹیموں کی تقریب میں موجودگی یقینی جبکہ پشاور زلمی کے آفیشلز کا بھی کہنا ہے کہ ان کے تمام پلیئرز نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، البتہ پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعے کو چار ٹیمیں میچز کھیلیں گی لہذا عملی طور پر ان کیلیے ممکن نہیں ہوگا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں، ان کی نمائندگی ٹیم مالکان کرینگے۔

ضرورپڑھیں:رواں مالی سال، غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ جمعے کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی سائیڈز قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …